کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 800پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پوائنٹس پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی پاکستان میں رہی۔رپورٹ

  ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار 35 ہزار 978 پوائنٹس پر شروع ہونے کے بعد 36 ہزار 289 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ یہ مثبت رجحان اس کے بعد بھی برقرار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کے وسط تک 36 ہزار 289 پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد مثبت کاروبار کے تسلسل کے باعث کل 684 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ اس وقت  36 ہزار 662 پوائنٹس پر کاروبار جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر تک پہنچ گئی، دوران کاروبار مارکیٹ نے 36 ہزار کی حد کو بھی چھوا مگر اختتام پر 100 انڈیکس 35 ہزار 978 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts