رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی پاکستان میں رہی۔رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stock-Market-Shares-Value
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کل کےمقابلےمیں بہتری ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی مجموعی مالیت میں 42فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو رواں سال کی گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق دُنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

رواں سال کی گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگ امیر ہو رہے ہیں، تاہم پاکستان پر غربت کا راج ہے اور رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی پاکستان میں رہی۔

گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق جون 2019ء کے اختتام تک پاکستان میں بالغ افراد کے فی کس اثاثوں کی اوسط مالیت 4ہزار 98ڈالر رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25.1فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2018ء میں فی کس دولت 5ہزار 475ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ موجودہ مالی سال کے دوران پاکستانی گھروں کی مجموعی دولت میں 141ارب ڈالر کی کمی ہوئی جسے 23.3فیصد کم ہونے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ کمی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ سویس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق2019 کے دوران مجموعی طور پر دنیا کی دولت میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اور آسٹریلیا کی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2019 کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں 24 فیصد کمی ہوئی جو ارجنٹائن کے بعد سب سے زیادہ بے قدری قرار دی گئی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 93.4 فیصد بالغ افراد کے اثاثوں کی مالیت 10 ہزار ڈالر سے بھی کم ہے۔

سال 2014 سے 2017 کے اختتام تک پاکستان میں بالغ افراد کے فی کس اثاثوں کی اوسط مالیت 50.4 فیصد اضافے سے 5 ہزار 975 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی تھی، اس کے بعد سے دولت میں دوبارہ کمی شروع ہو گئی۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والا  اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5.21 رہی۔ صارفین سے بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

Related Posts