پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ خرم دستگیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بریک ڈاؤن: رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خرم دستگیر
بریک ڈاؤن: رات 10 بجے تک بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خرم دستگیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دو طرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہیڈ بلوکی میں سی پیک منصوبے کے 10 سال کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ چین ہمارا وقت کے امتحان پر پورا اترنے والا دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ توانائی نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہرگزرتے روز کے ساتھ مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہیں۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ وزیر اعظم نے توانائی کی ضروریات کیلئے اقدامات اٹھائے۔

خطاب کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی ضروریات کیلئے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تھلونا، تھل، شنگھائی الیکٹرک 1320 میگا واٹ اور تھرکول پاور پلانٹ سمیت کئی اہم بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے پاک چین دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری نیو کلیئر پاور پلانٹس پاکستان کی ضروریات کیلئے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہت اہم بنیاد بن چکے ہیں۔ 

 

Related Posts