مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کے ہتھکنڈے ناکام، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو سرخرو کردیا۔وزیرِ خارجہ
پی ڈی ایم کے ہتھکنڈے ناکام، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو سرخرو کردیا۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے آج چیئرمین جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت نے ملاقات کی جس کے دوران مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد ہے جبکہ تمام مظلوم کشمیریوں نے بارہا بھارت کے وادی پر غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ہر طرح کے مظالم ڈھا ری ہے تاہم پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل خارجہ پالیسی کے تحت ملک کے نئے سیاسی نقشہ کے اجراء کے بعد اقوام عالم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنا شروع کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک عالمی نقشہ ٹویٹ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جونیئرٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرلیا

Related Posts