کراچی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
کراچی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ مہمان انگلینڈ ٹیم صفر پر اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھی۔

پاکستانی بلے باز بیٹنگ وکٹ پر بھی مہمان ٹیم کے سامنے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی کپتان بابر اعظم 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آغا سلمان کی بھی ففٹی مکمل ہوئی جنہوں نے 56 رنز بنائے، انگلش باؤلر جیک لیچ نے 4 شکار کیے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے 18 سالہ ریحان احمد نے 2 شکار کئے۔

امام الحق کی جگہ شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جنہوں نے 30 رنز بنائے جبکہ مہمان ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

مزید پڑھیں:فیفاورلڈکپ، تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں آج مدِ مقابل آئینگی

واضح رہے کہ مہمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Related Posts