فیفاورلڈکپ، تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں آج مدِ مقابل آئینگی

فیفاورلڈکپ، تیسری پوزیشن کیلئے مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں آج مدِ مقابل آئینگی

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ولڈکپ 2022 میں تیسری پوزیشن کے حصول کے لئے مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں ہفتے کو رات 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں نے پورے ٹونامنٹ کے دوران شاندار کارگردگی دکھائی، تاہم سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو اور فرانس نے مراکش کو شکست دے دی تھی۔

ورلڈکپ میں مراکش نے گروپ مرحلے میں بیلجیئم، پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اپ سیٹ شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم ملک مراکش کے بارے میں دلچسپ حقائق

کروشیا نے کوارٹرفائنل میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کواپ سیٹ کیا جبکہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں شامل تھیں جہاں ان کا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا تھا۔

دوسری جانب ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر بروز اتوار کو لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں