کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی ایجنسی راء سے منسلک دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ کے دوران بکی کو گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی، پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ کے دوران بکی کو گرفتار کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے خفیہ ایجنسیز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنسی راء سے منسلک مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس نے ملزم منصور عرف انیل کو گرفتار کیا جو پولیس کے مطابق ایس آر اے کا سرگرم کارکن بتایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کے مطابق ملزم سے 1 کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزم کے قبضے سے 2 رسیورز، بارودی سرنگ، بوناوائر اور 1 پستول برآمد کیا، ملزم کی گرفتاری کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں  آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

ملزم منصور عرف انیل ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق راء سے تربیت حاصل کرچکا ہے جو دہشت گردی کیلئے کراچی کے حساس مقامات کی ریکی کر رہا تھا۔ اصغر شاہ گروپ کی دہشت گردی کا مقصد حساس تنصیبات بالخصوص سی پیک کو نقصان پہنچانا تھا۔

مذکورہ گرفتار مبینہ دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گرد پاکستان میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ ایک گروہ سندھی قوم پرستوں کی آڑ میں تخریب کاری کرتا ہے جبکہ گروہ کا سربراہ را سے رابطے میں اور پاکستان سے فرار ہوچکا ہے۔ 

فدا جانوری کے مطابق دہشت گرد گروپ آئی ای ڈی بم کے ذریعے ریلوے اور گیس پائپ لائنز کو نقصان پہنچانے کے مذموم ارادے سے دہشت گردی میں ملوث رہا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر حملے، پولیس اور رینجرز کے موبائلز کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں وکیل کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج، 25 ملزمان فرار

Related Posts