اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کو قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج، 25 ملزمان فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کو قتل کی دھمکیاں، تفتیش شروع، 25 ملزمان فرار
اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کو قتل کی دھمکیاں، تفتیش شروع، 25 ملزمان فرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں وکیل کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تاہم تمام 25 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جی 11 کچہری اے سی کی عدالت میں وکیل سے ملزمان نے بد تمیزی کی، کلاشنکوف سے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

اے سی اسلام آباد نے کیس کو انتظار میں رکھا ہوا تھا جس پر مبینہ قبضہ مافیا راجہ علی اکبر کے بیٹے سلمان اکبر نے 20 سے25 ملزمان سمیت جی 11 کچہری کی پارکنگ میں چوہدری بابر منظور ایڈووکیٹ پر ایک بار پھر حملہ کردیا۔

ملزم سلمان اکبر نے ساتھیوں سے کہا کہ کلاشنکوف نکال کر وکیل کو قتل کردیں تاہم موقعے پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو آتا ہوا دیکھ کر سلمان اکبر ساتھیوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ رمنا نے مقدمہ درج کر لیا۔ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی مگر ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ تمام وکلاء برادری نے بابر منظور ایڈووکیٹ کو قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: دیور کا 2 ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھابی پر تشدد، سڑک پر سرعام ظلم کیا

Related Posts