کراچی کو الگ صوبے نہیں، دوبارہ دارالخلافہ بنایا جائے، پیر پگارا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pir Pagara announces continued support for the federal government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :حروں کے روحانی پیشواء اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کے بجائے اسے دوبارہ پاکستان کا دارالخلافہ بنانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 کے نفاذ کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ بیرسٹرفروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو کراچی ملک کا دارالحکومت بنایا گیا تھاجبکہ بھارت سے ہجرت کرکے آنیوالوں کی اکثریت نے کراچی میں قیام کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ اچانک بلا جواز دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیاگیا جس سےدارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کرنے پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے،کراچی سے دارالحکومت منتقل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے، اس کے بجائے کراچی کو وفاقی دارالحکومت بنانے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے کیوں کہ اس وقت بھی سیکورٹی کے اعتبار سے ملک کا دارالحکومت کراچی زیادہ محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز معطل

فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں،کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات درست نہیں بلکہ دارالحکومت اسلام آبادمنتقل کیاگیا تو اسوقت کے دارلحکومت میں رہنے والوں کو کیوں منقتل نہیں کیاگیا ،پنڈورا بکس کھولنے کے بجائے ملک کی کامیابی اور ترقی کے لیے میری تجویز پر غور کیا جائے ۔

Related Posts