5 جولائی 1977پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 جولائی 1977پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، بلاول بھٹوزرداری
5 جولائی 1977پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، بلاول بھٹوزرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت اور پہلے براہ راست منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ڈکٹیٹر نے بے دخل کرنے کے لیے شب خون مارا۔

بلاول بھٹو نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5جولائی 1977 کو آئین معطل، جمہوریت کا خاتمہ اور تمام شہری حقوق معطل اور ترقی کے عمل کو روک کرآمریت نافذ کی گئی۔

بلاول نے کہا کہ آج چار عشروں کے بعد بھی 5 جولائی 1977 کی لعنت پاکستانی قوم کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے،جمہوریت اب بھی خطرات سے دوچارہے اور صوبائی خودمختاری کے نفاذ کے راستے مسدود کیے جارہے ہیں۔

غریب مصائب اور ٹڈیوں کے رحم و کرم پر ہے، مزدوروں کے سروں پر لٹکی بے روزگاری کی تلواریں، دو وقت کی روٹی، انصاف مہنگا ہے اور ہر گزرتے دن غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی 1977 کے جرم کی انتہا ہے، اب پاکستان میں آمریت کا یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے آئین اور جمہوریت کے لئے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں دی ہیں، یہ جدوجہد عوام کی حتمی فتح تک جاری رہے گی۔

Related Posts