پاکستان میں 5 مسلم ملکوں کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں “ابدی بھائی چارہ” اختتام پذیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ملٹی نیشنل جوائنٹ سپیشل فورسز ایکسرسائز ’ابدی بھائی چارہ دوم‘ کا انعقاد کیا گیا۔

اتوار کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دو ہفتے طویل مشق ’ابدی بھائی چارہ دوم‘ کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات میں “نیکیاں” بیچنے والا رانگ نمبر گرفتار

کور کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشق میں شرکت کرنے والے دستوں کے علاوہ دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مشق میں حصہ لینے والے ممالک کی سپیشل فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے تصورات کے اطلاق میں مدد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

Related Posts