حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، بلاول بھٹو
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ جب امتحان میں ڈالتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل لازی کرنا ہوگا۔ کورونا سے ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ باآسانی کر سکتا ہے اور انشاء اللہ ہم اس میں کامیاب بھی ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو اپنی سوچ میں تھوڑی تبدیلی لانا ہوگی‘ وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ملک کے شہری اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ ہمیں دونوں محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی‘ شہریوں کو چاہئے کہ اس مشکل وقت میں احتیاط کے ساتھ حکومت کا ساتھ بھی دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ممالک سے آئے افراد سے میل جول رکھنے والے افراد میں بھی وائرس پھیلا ہے، ایران سے واپس آنے والے افراد کی فہرست ایف آئی اے سے نکلوائی،ہم نے تفتان قرنطینہ سے آنے والوں کو سب سے الگ تھلگ رکھا ہے اور ان کے علاج پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

سندھ حکومت نے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کا بندوبست کرلیا ہے، ایکسپو سینٹر کراچی میں ایک بڑا فیلڈ اسپتال بنانے جارہے ہیں‘ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جا کر بیٹھیں اور شہریوں کو آگاہی فراہم کریں۔

Related Posts