لاہور میں اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، حکومت نے کمروں میں بیڈ لگوا دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ishaq Dar's residence in Lahore turned into shelter home

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ میں واقع گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے گھر کی نیلامی روک دی تھی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کی نیلامی کا عدالتی حکم امتناعی آنے کے بعد ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔حکومت نے اسحاق ڈار کے 4 کنال 14مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصراللہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے 12کمروں میں غریب اور بے سہارا لوگوں کے لئے بیڈ لگوا دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے 50 کروڑ روپے نقد اور جائیداد کی ریکوری کی، چیئرمین نیب

12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50لاکھ مقرر تھی۔ 28 جنوری کو ہجویری ہاؤس کی نیلامی کی بولی میں کسی ایک شہری بھی نے حصہ نہیں لیا تھا۔

اب وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنا دیا ہے۔

Related Posts