بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔شہریار آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔شہریار آفریدی
بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔شہریار آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سیفرون و انسدادِ منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم عوام پر ظلم و ستم ڈھاتے ہوئے وادی میں جنگی جرائم کی آگ بھڑکا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی حملوں سے بھارت جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہے جس میں ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کی جائیدادوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔

وزیرِ انسدادِ منشیات شہر یار آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم عوام کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قیمتی گھریلو سامان کو لوٹ لیا جاتا ہے اور جوان کشمیری خواتین کی بے حرمتی کشمیر میں معمول بنتا جارہا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارت کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شہر یار خان آفریدی نے اقوامِ متحدہ کے انسانی و خواتین حقوق فورمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت کے خلاف جلد ایکشن لینا ہوگا، اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔ 

Related Posts