حکومت نے قانون کی حکمرانی کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان
علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون کی حکمرانی کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، ہماری عدلیہ، ہمارے آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے بھی پارٹی چھوڑ دی

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمارے دیگر قائدین کیطرح سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرکے ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمارے کم و بیش ساڑھے سات ہزار (7500) کارکنان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے گرفتار کارکنان میں سے بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایسے میں جب میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں میں غیرقانونی طور پر دھاوا بولا جارہا ہے، ان میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بغیر کسی لحاظ کے مرد و خواتین کو اٹھایا جارہا ہے۔ ایسے میں جب ہمارا ملک معاشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے لحاظ سے زوال کی تہہ میں اتر چکا ہے، ہم مزید گہرائیوں کو چھو رہے ہیں۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ حکومت بنانے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Related Posts