ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran arrives in Karachi for two-day Sindh visit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے دلدل میں پھنسایا، چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل میں ساتھ دیا ،برے وقت سے ڈرانے والاکبھی اوپر نہیں جاسکتا ،ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے، دوڑ میں جنون ٹیلنٹ کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

ایک بار میں نے کہا سکون تو قبر میں ہے تو لوگوں نے بڑی باتیں کیں،دنیا کے سب سے بڑے رہنما نے کہا قبر تک جانے تک جدوجہد کرو، جس کے خواب بڑے ہوں گے، وہ آگے جائیں گے،ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہو گا۔

اتوار کو یہاں نمل یونیورسٹی کے ساتویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کے بورڈ اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن والدین کے لئے خوشی کا موقع ہے کہ ان کے بچے ایک عالمی معیار کی ڈگری لے کر جا رہے ہیں، میں ان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ٹونی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو لاس اینجلس سے یہاں آئے اور انہوں نے اس ادارے کا ماسٹر پلان بنایا ہے،اب یہ ماسٹر پلان دیکھ کر لگتا ہے کہ کیسے یہ یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور نالج سٹی بنے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار میں نے کہا سکون تو قبر میں ہے تو لوگوں نے بڑی باتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ حضورؐنے قبر تک علم حاصل کرنے کا درس دیا، اس کا مطلب ہمیشہ جدوجہد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبیؐ کی زندگی آسان نہیں تھی، سہل زندگی تباہی ہے، اس سے آپ کی صلاحیتوں کو زنگ لگ جاتا ہے، انبیاء کے راستے آسان نہیں تھے، یہی زندگی انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔

انہوں نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طالب علموں کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جب ہم اقتدار میں آئے تو اس وقت ہمیں بہت سے سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے ساتھ دیا، اس پر پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کے شکرگزار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ متحدہ عرب امارات مشکل وقت کا ساتھی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔وزیراعظم نے اس موقع پر فارغ التحصیل طالب علموں میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

Related Posts