وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی: وزیر اعظم عمران خان نے آج میانوالی کے علاقے کندیاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ہے جبکہ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

پنجاب کے شہر میانوالی پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے پنجاب میں لیز پر دی گئی جنگلاتی اراضی واگزار کرانے کی ہدایت کی۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں موجود دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں جنگلات کی بے حد کمی ہے جبکہ چھانگا مانگا اور دیگر علاقوں میں اس سے قبل گھنے جنگلات ہوتے تھے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ انگریز جو جنگلات پاکستان میں چھوڑ گئے تھے، آج مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ کندیاں میں ایکڑوں وسیع رقبے پر جنگلات تھے جو دکھائی نہیں دیتے۔

ماحولیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو درختوں کی اہمیت معلوم نہیں۔ اگر ہم نے شجر کاری کے لیے اقدامات نہ کیے تو ماحولیاتی تبدیلیاں ہمارا مستقبل تباہ کرسکتی ہیں۔

موسموں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں 12 موسم ہوتے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس یہ دولت نہیں، نہ ہی پاکستان جتنے ذرائع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکم دیا کہ وہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔ 

Related Posts