اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیزگام ٹرین آتشزدگی کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیزگام ٹرین آتشزدگی کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیزگام ٹرین آتشزدگی کیس کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیز گام آتش زدگی حادثہ کیس کی سماعت آج ہوگی جس کے دوران واقعے کے اصل محرکات پر دلائل دئیے جائیں گے۔

ہائی کورٹ کے معزز جج محسن اختر کیانی جو اس سے قبل مذکورہ کیس میں جمع کرائی گئی درخواست کی سماعت کرچکے ہیں، آج اس کیس کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار ریاض حنیف راہی نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی درخواست میں تیز گام ٹرین حادثے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سماعت کے لیے عدالت نے وفاقی حکومت سے تیز گام ٹرین آتش زدگی کاانکوائری رپورٹ طلب کیا ہے جبکہ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ریلوے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو طلب کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سانحہ تیز گام کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

اکتوبر 2019 میں سانحہ تیز گام پیش آیا تھا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھا کہ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ تھا تاہم  29 جنوری کو حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ نے ان کے بیان کی نفی کردی۔

حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

مزید پڑھیں: تیز گام میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ انکوائری رپورٹ

Related Posts