عدالت نے دوہری شہریت کے معاملے پر فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے دوہری شہریت کے معاملے پر فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا
عدالت نے دوہری شہریت کے معاملے پر فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے دوہری شہریت میں نااہل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ جہانگیر جدون  نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہل کیا جائے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ 

ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا تھی؟

عدالت کو جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے آگاہ کیا کہ فیصل واؤڈا کے حلف نامہ جمع کروانے سے قبل  کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 جون 2018ء تھی۔

جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے سے قبل امریکی شہریت چھوڑ دینی چاہئے تھی۔ سپریم کورٹ احکام کے تحت یہ کام ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا وزیر آبی وسائل ہیں جو اہم پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں کام سے روکنا ضروری ہے۔ دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو 24 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 

Related Posts