خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریکِ انصاف مظفر آباد میں آج جلسہ کریگی، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کیلئے اتوار کے روز بھی کھل گئی۔ عدالتِ عالیہ نے عمران خان کی عبوری ضمانت 10 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

عدم پیشی پر عمران خان کو گرفتار کرسکتے ہیں۔ پولیس 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو خاتون جج سے متعلق کیس میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 7 اکتوبر تک منظور کرلی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں وکیل بابر اعوان کے توسط سے خاتون جج کو دھمکانے اور توہینِ عدالت سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے منظور کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے گئے، بعد ازاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرے شروع کردئیے۔

 

Related Posts