عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، اسلام آباد پولیس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، اسلام آباد پولیس
عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، اسلام آباد پولیس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف لگائی گئی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی چیئرمین نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

Related Posts