ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،3موٹرسائیکلیں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،3موٹرسائیکلیں برآمد
ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،3موٹرسائیکلیں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے موٹر سائیکلز لفٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی ، لانڈھی ، زمان ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔  

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مذکورہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ مزید تین موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ موٹرسائیکلیں منشیات کی خریداری کے لئے چوری کرتے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان عادی منشیات استعمال کرنے والے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان میں رمضان اور رفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، بوٹ بیسن کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے

Related Posts