کراچی، بوٹ بیسن کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بوٹ بیسن کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے
کراچی، بوٹ بیسن کے قریب فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کی جان لے لی۔ لڑکا اور لڑکی ہجرت کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی پولیس نے عدنان اور عینی کے نام سے مقتول ہونے والے افراد کی شناخت کر لی۔ عدنان کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے۔

جائے وقوعہ سے پولیس کو مقتول کی موٹر سائیکل کے علاوہ ایک اور بائیک بھی ملی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور سفید گاڑی میں سوار تھے جنہوں نے موٹر سائیکل سوار لڑکی اور نوجوان پر فائرنگ کی۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی میتوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے جنہیں جسم کے اوپری حصے میں 3، 3 گولیاں لگی تھیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کے اندوہناک قتل پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا جس میں جرم کی ممکنہ وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 آج صبح 5 بجے کراچی کے علاقے گارڈن میں کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد قتل ہو گئے۔جاں بحق افراد میں مسکان، عامر، صدام اور ریحان شامل تھے۔

  مزید پڑھیں: کراچی میں ٹک ٹاک اسٹارمسکان سمیت4افراد قتل، پولیس کامؤقف سامنے آگیا

Related Posts