محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں شہرقائد میں گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں شہرقائد میں گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں آئندہ 2 روز کے دوران شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ گرم ہواؤں کا مغربی سسٹم شمالی علاقوں سے رخصت ہورہا ہے جس کی وجہ سے کراچی ایک ہائی پریشر زون بن گیا ہے ۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے شہر میں ہوا کا رخ بھی تبدیل رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جبکہ جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے اور درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا سالانہ خرچہ 23 ملین ڈالر

Related Posts