فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا سالانہ خرچہ 23 ملین ڈالر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا سالانہ خرچہ 23 ملین ڈالر
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا سالانہ خرچہ 23 ملین ڈالر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلی فورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 5واں نمبر ہے جبکہ مارک زکر کی ماہانہ تنخواہ 1 ڈالر سے بھی کم ہے۔

فیس بک کے سی ای او کی حیثیت سے مارک زکر برگ ماہانہ ایک ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں، جبکہ انہیں کوئی بونس، ایوارڈ، انسینٹو یا زر تلافی بھی ادا نہیں کیا جاتا۔ لیکن ان کی حفاظت پر خرچ کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ان کے خاندان کی حفاظت پر سالانہ کروڑوں ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کا لکھنا ہے کہ گذشتہ سال 2020 میں امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فیس بک کی جانب سے جمع کرائے گئے اعدادوشمار کے مطابق مارک زکر برگ اور ان کی فیملی کی حفاظت پر 23 ملین ڈالر خرچ کیے گئے جو پاکستانی روپے میں تقریباً ساڑھے تین ارب بنتے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال صرف بانی فیس بک کی حفاظت کے لیے 10 ملین ڈالر اضافی خرچ کیے گئے، جس میں ان کے محافظوں اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔ 2020 میں مارک زکر برگ کی بنیادی سیکورٹی کے اخراجات 13 اعشاریہ4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جب کہ 2019 میں یہ رقم 10اعشاریہ40 ملین ڈالر تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے سالانہ سیکیورٹی ریویو میں مارک زکر برگ کو لاحق خطرات کی نشان دہی کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مارک زکر برگ اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، رہائش اور سفری اخراجات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ جس کاسب سے اہم  سبب کووڈ-19 کی وجہ سے اختیار کیے جانے والے سفر کےپروٹوکول تھے۔

یہ بھی پڑھیں : میرے دورے کا مقصد پاک ایران تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے، وزیر خارجہ

Related Posts