سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز
سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کرے گی تو ایسے ہی فیصلے سامنے آئیں گے۔

گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ کل کے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ ہر روز حکومتی ترجمان میڈیا پر آ کر جھوٹ بولتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے مقابلے میں مہنگائی میں آج زمین آسمان کا فرق ہے۔ آج مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے ممبران نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔

قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس جلد ہونے والا ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مستقبل کا لائحۂ عمل چند روز میں طے کریں گی۔ ملک کے عوام مہنگائی سے عاجز آچکے ہیں۔ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہبازحاجی بن کرلاہورمیں عوام کوبیوقوف بناتا رہا، فردوس عاشق

Related Posts