سرکلر ریلوے کراچی کے عوام کیساتھ بھونڈا مذاق، سپریم کورٹ نوٹس لے، حافظ نعیم الرحمٰن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hafiz-naeem-ur-rehman-ji-karachi-press-conference

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سرکلرٹرین کے افتتاح کو کراچی والوں کے ساتھ بھونڈامذاق قرار دیتے ہوئے عدالت عظمی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور انکے وزراء کراچی پیکیج اور سرکلر ریلوے کے نام پر کراچی والوں کو لالی پوپ دینا بند کریں، ہم کراچی کے حقوق کے لئے حکومت وقت سے ایک مربوط انفراسٹرکچر اور منظم ٹرانسپورٹ نظام کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

کراچی کے ادارہ نورہ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے شہر میں لوکل ٹرین کے افتتاح کو کراچی والوں کے ساتھ بھونڈامذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کراچی کا سب سے بڑا منافع بخش ذریعہ تھا جسے سازش کے تحت کنارے لگا کر 1999 میں بند کردیا گیا اورسرکلر ریلوے کے نام پر انٹر نیشنل سطح پر کرپشن کی گئی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور انکے وزراء کراچی پیکیج اور سرکلر ریلوے کے نام پر کراچی والوں کو لالی پوپ دینے سے باز رہیں، کراچی کے مسائل اور حقوق کے لئے ہم اپنی حقوق کراچی تحریک کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ انکروچمنٹ کے نام پر کراچی والوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے، 2 ہفتے بعد 14 کلو میٹر کا ٹریک فعال کریں گے۔شیخ رشید

متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنا بھی حکومت کی ہی ذمہ داری ہے ، جماعت اسلامی صف اول سے ہی کراچی والوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Posts