پشاور میں شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیوز بنانے پر دلہا قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پہاڑی پورہ کے علاقے میں شادی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پردلہا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران عابد ولد ریاض نامی شخص کو رشتے داروں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کا ولیمہ تھا۔

ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک اسٹارز حریم اور صندل کی وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف ثبوت منظرِعام پر لانے کی دھمکی

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی فقیر آباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Related Posts