وفاقی حکومت ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی ذمہ دار ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto talks to party workers in sialkot

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے ہر پندرہ منٹ میں ایک موت واقع ہو رہی ہے، حکومت ملک میں  کورونا وائرس پھیلنے کی ذمہ دار ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال مکمل طور پر خطرے میں ہے ،حکومت نے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے فروری میں کورونا وائرس سے لاحق خطرے سے آگاہ کیا تھا لیکن کسی نے بھی ہمارے خدشات پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ رمضان کے ایام میں وائرس خطرناک حد تک پھیل جائے گا اس لئے ہم نے ماہرین کی رائے پر مبنی لاک ڈاؤن  کی حمایت کی۔

مزید پڑھیں:بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحالی کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے دن سے ہی الجھن میں ہے۔ انہوں نے وائرس کی شدت سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے متنازعہ بیانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت مکمل طور پر کنفیوز ہے اور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کی وباء پھیل چکی ہے۔

Related Posts