بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحالی کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کیلئے گرین سگنل دیدیاہے ،معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اجلاس میں زلفی بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے ۔

دو لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہوچکے ہیں ،بیرون ملک مقیم ہم وطن شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہیں ،وقت کا تقاضہ ہے کہ مشکل وقت میں ہم وطنوں بہن بھائیوں سے ہر طرح کا تعاون کریں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کی جائیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے ۔

ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،سب سے پہلے بےروزگار ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہی مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کی خصوصی پروازیں چلانے کی اپیل

کودنا وائرس وباء کے دوران لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا مجھے دکھ ہے ،ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے ،حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

Related Posts