حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو دبا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid_abbasi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو دبا رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی اپیل کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اپیل کا نواز شریف کی عدم موجودگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل نہیں ہوا اور وہ علاج مکمل کرنے کے بعد ہی واپس آجائیں گے۔ عدالت نے وفاق سے پوچھا کہ کیا انہوں نے نواز شریف کی صحت کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نہ صرف نیب کو پتہ ہے بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ نیب کا وجود بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ نیب کہہ رہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم نواز شریف کہاں ہیں۔

شہباز شریف کے کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی بیٹی اور اہلیہ کے خلاف نیب کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کرپٹ ہے اور اس وقت ہر ادارے میں بدعنوانی ہے۔

مزید پڑھیں:العزیزیہ اسٹیل ملز کیس، نواز شریف کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی پر پردہ اٹھانے کے لئے جوابی کارروائی کر رہی ہےاور حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن کو دبا رہی ہے۔

Related Posts