العزیزیہ اسٹیل ملز کیس، نواز شریف کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif’s appeal in Azizia Steel Mills case to be heard today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاء  کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزاء کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔ گذشتہ روز نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی استدعا کی گئی تھی ۔

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر فیاض کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹ بھی درخواست منسلک تھی جس میں  ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اب بھی برقرار ہے،انجیو گرافی ضروری ہے اور بھیڑ والے مقام پر جانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل کی بنیاد پر یہ سمن واپس لیا جائے اور نمائندے کے توسط سے سماعت میں پیش ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹر فیاض نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نواز شریف جلد انجیوگرافی کروائیں گے۔

سابق وزیر اعظم کی صحت کو شدید خطرہ ہے،پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف کی انجیوگرافی ضروری ہے، انجیوگرافی میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر ہوئی تھی۔ نواز شریف پر کورونا وائرس کے دوران سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

نواز شریف کے دوسرے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی 4 ستمبر کی رپورٹ بھی اس درخواست کے ساتھ منسلک تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن میں ہی نوازشریف کا علاج بہتر ہوگا کیونکہ لندن کے ڈاکٹروں کو نواز شریف کی طبی صحت سے متعلق معلومات حاصل ہیں۔

ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ نواز شریف کو کسی بھی عام مریض سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ ائیرپورٹ ، ہوائی جہاز ، یا کسی بھیڑ والی جگہ پر جانا نواز شریف کے لئے خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی صحت، زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، احسن اقبال

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یکم ستمبر کو سابق وزیراعظم کو سرنڈرکرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 10 ستمبر تک یعنی نواز شریف سے متعلق تمام ریکارڈ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

Related Posts