راشن بانٹنے سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں ہونگے،وطن کارڈ دیئے جائیں،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto zardari
bilawal bhutto zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپورخاص :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشن بانٹنے سے سیلاب متاثرین کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

عوام کو لاوارث نہیں چھوڑنے دیں گے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے، ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے چھوٹے کسانوں کی مدد کرے ،پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے، ہم مشکل وقت میں یہاں آئے ہیں۔

میر پور خاص کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، عوام کو بارش کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز محنت کررہے ہیں،جیالے جانتے ہیں حق کیلئے احتجاج کیسے ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بارشوں و سیلاب سے نقصانات پر اسلام آباد کے حکمرانوں کی توجہ دلائی، راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں زیادہ وقت گزارا، ابھی تو شروعات ہے، پیپلزپارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزاپنے طور پرمحنت کرتے ہیں، میرپورخاص ،عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر میں نقصانات ہوئے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خود متاثرہ علاقوں میں پہنچے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 2011 میں متاثرین کو وطن کارڈ دئیے تھے، پیپلزپارٹی کے جیالے جانتے ہیں حق کے لیے احتجاج کیسے ہوتا ہے، حکومت کو سندھ کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑنے دینگے، اس سال سندھ حکومت کو 200ارب روپے کم دیے گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو این ایف سی کے شیئرنہیں دیے، بارشوں، سیلاب اور ٹڈی دل سے ملک کے کسان پریشان ہیں، ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے چھوٹے کسانوں کی بھی مدد کرنی چاہیے۔

ملک کے غریب کسان بڑا نقصان برداشت نہیں کرسکتے،عوام کی مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: خاتون سے زیادتی کا واقع شرمناک، حکومت کو جاگنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہر کسان کو معاوضہ دینا چاہئے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کسانوں کے لیے اسکیم لے کر آئے، اگلی بار یہاں آئیں گے تو سیاسی سرگرمیاں رکھیں گے۔

Related Posts