وفاقی حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال کا مطالبہ
وفاقی حکومت پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری پر قابو پائے۔احسن اقبال کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایچ ڈی اسکالرز کی بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ملک بھر میں بے روزگار ہونے والے پی ایچ ڈی کے مسئلے کو دیکھے۔

پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالرز کو روزگار مہیا کرنے کیلئے یونیورسٹیاں سب سے بڑا ذریعہ ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی فنڈنگ میں کمی سے پی ایچ ڈی کرکے فارغ التحصیل افراد کی ملازمتوں پر برا اثر پڑا۔ حکومت کو چاہئے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز کو کم از کم اس سطح پر لائے جہاں ن لیگ نے چھوڑا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مجرموں کو وزیر بنانے کا یہ نتیجہ نکلتا ہے۔علی زیدی 

Related Posts