مجرموں کو وزیر بنانے کا یہ نتیجہ نکلتا ہے۔تعلیم کی صورتحال پر علی زیدی کا ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجرم صوبائی وزیر بن جائیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔
کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجرم صوبائی وزیر بن جائیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سندھ میں تعلیم کی صورتحال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجرم صوبائی وزیر بن جائیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ میں تعلیم کے اعدادوشمار کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر وزیرِ بحری امور علی زیدی نےردِ عمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کو صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا۔ 

مذکورہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 49 ہزار 103 اسکول موجود ہیں جن میں سے 90 فیصد اسکول ایسے ہیں جہاں سائنس کا کوئی استاد موجود نہیں۔

سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے 49 ہزار 103 اسکولوں میں سے 70 فیصد میں سائنسی تجربات کیلئے کوئی لیبارٹری موجود نہیں جبکہ 18 ہزار 660 اسکول ایسے ہیں جہاں صرف ایک استاد پڑھانے آتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 12 ہزار 136 اسکول ایسے ہیں جہاں کوئی استاد موجود نہیں یعنی وہ اسکول بچوں یا بچیوں کو سرے سے تعلیم فراہم ہی نہیں کرتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھتہ خورسندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کیا، علی زیدی

Related Posts