حکومت اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم
حکومت اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے پر عزم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ممکنہ طور پر نشر ہونے والی تقریر کو روکنے کیلئے پر عزم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور اُن کا خطاب نشر ہوا تو ہم پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہو اور عوام کو لیکچر دے۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ شریف خاندان کے لوگ  اتنے جھوٹے ہیں کہ  بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گزشتہ روز سابق وزیراعظم  نوازشریف سے رابطہ ہوا ۔بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات ہوئی۔ میں نے ان سے خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

Related Posts