نواز شریف نے بلاول کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف نے بلاول کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی
نواز شریف نے بلاول کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے والد سے رابطہ کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔

Related Posts