ایم کیو ایم اورجی ڈی اےکے بعد مسلم لیگ (ق) کے بھی حکومت سے تحفظات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan PMLQ
Imran khan PMLQ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے بعد مسلم لیگ ق کے بھی حکومت سے تحفظات نظر آتے ہیں جس کے بعد وزیراعظم نےوزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دے دیاہے۔

کابینہ ارکان نے وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا کہ حکومتی اتحادی اکثر و بیشتر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں، ان سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کرنے چاہئیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی بہترین دوست ہیں، اتحادیوں کو ناراض نہیں کرسکتے، خیال رہے کہ وفاقی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قومی اسمبلی میں 5 ارکان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سےے حکومت متحرک نظر آتی ہے اوراتحادیوں کے ساتھ ملاقاتیں اور رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

حکومتی کمیٹی کل ق لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک شریک ہوں گےاس کے علاوہ حکومتی کمیٹی اور بی این پی مینگل میں بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔

اتحادی جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے بھی اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جن سے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آبادجائیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے فاقی حکومت کے حوالے سےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج تک کسی بھی معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی،ڈیرہ غازی خان سے لے کر میانوالی تک ترقیاتی فنڈز دیئے گئے مگر ہمارے نمائندوں کو یہ کہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ فنڈز ختم ہو گئے ہیں۔

Related Posts