وفاقی حکومت رواں برس بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar warns of tougher restrictions if Covid-19 SOPs not followed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت رواں برس کے دوران صوبہ بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اِن شاء اللہ رواں سال بلوچستان میں وفاقی حکومت تاریخی ترقیاتی کام کرے گی جبکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جام کمال وزیرِ اعلیٰ ہیں۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔ بلوچستان ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیرِ اعظم  اور اسد عمر کے اقدامات کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ اِ س سے قبل  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان کیلئے ترقیاتی پروگرام کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔

 ٹوئٹر پر4  روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ میرے گزشتہ 2 روز بلوچستان کے شہر خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں گزرے۔ جنوبی بلوچستان کے خصوصی پروگرام کیلئے یہ ضروری تھا کہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام کا اعلان  کریں گے۔اسد عمر

Related Posts