ممکنہ ٹڈی دل حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں حرکت میں آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممکنہ ٹڈی دل حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں حرکت میں آ گئے
ممکنہ ٹڈی دل حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں حرکت میں آ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹڈی دل کے ممکنہ حملوں کے خلاف وفاق اور حکومتِ پنجاب دونوں حرکت میں آ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے موسمِ گرما سے قبل 50 کروڑ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موسمِ گرما کے آغاز سے پہلے ٹڈی دل کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ نے فوری طور پر محکمۂ زراعت کو 500 ملین (50 کروڑ) ریلیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس رقم سے ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے متاثرہ متعلقہ اضلاع کے لیے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے بھی قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے 8 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 3 ڈویژنز کے 9 اضلاع میں صوبے کی زمینی اور فضائی ٹیموں نے لاکھوں ہیکٹر علاقے کو ٹڈی دل سے پاک کیا۔ بدقسمتی سے دو پائلٹ بھی اس عمل میں شہید ہو گئے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ افریقہ سے جنوبی ایشیاء تک کے کئی ممالک کو درپیش ہے جس پر  کثیر ملکی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 ٹوئٹر پرپانچ روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدمات کر رہے ہیں۔ ائیر پورٹس پر اسکیننگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

Related Posts