حکومت کا سردار ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government hints at legal action against Ayaz Sadiq

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان کا معاملہ معافی سے آگے بڑھ گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے اور ایاز صادق اور ان کے حامیوں کو اس کی سزا ضرور ملنی چاہئے،دوسری جانب ایاز صادق کے خلاف لاہور کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔

قبل ازیں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر پاکستانی عوام اور پوری مسلم کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں شبلی فراز نے  کہا کہ ہمارے معاشرتی مسائل کا حل نبی کریم ﷺکے نقش قدم پر چلنے میں ہے۔

مزید پڑھیں:پاک فرانس فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سینیٹر فیصل جاوید مستعفی

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

Related Posts