پاک فرانس فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سینیٹر فیصل جاوید مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Javed resigns from ‘Pak-France Friendship group’ in protest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیانات پراحتجاجاً پاک فرانس فرینڈشپ پارلیمانی گروپ کی کنوینرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اس طرح کے اقدامات سے یورپ میں اسلامو فوبیا کو مزید تقویت ملی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلم ریاستوں کے سربراہوں کو لکھے خطوط میں اسلام فوبیا کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے مسلم ریاستوں کے سربراہوں پر زور دیا تھا کہ وہ اجتماعی طور پر کام کریں اور غیر مسلم ممالک بالخصوص یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی نمو کا مقابلہ کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کا خط میں کہنا تھا کہ آج ہم اپنی امت میں بڑھتی ہوئی بےچینی کا سامنا کر رہے ہیں اور مغربی دنیا بالخصوص یورپ میں نبی ﷺکی توہین کے ذریعے اسلامو فوبیا اور حملوں کی بڑھتی ہوئی لہر کو دیکھ رہے ہیں ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بین الاقوامی قانون سازی کے ذریعے اس عمل کو روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر کے اس عمل سے انسانیت کو نازی نظریہ یا نسل پرستانہ رجحانات سے زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری

فرانس کیخلاف بطور احتجاج پارلیمانی گروپ کے کنوینرشپ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین سے پاک فرانس پارلیمنٹری دوستی گروپ کو تحلیل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے اتحاد کا مظاہرہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

Related Posts