حکومت کا بڑا فیصلہ، رزاق داؤدکومشیرِ تجارت کے عہدے سے ہٹا دیاگیا،ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد
روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رزاق داؤد کو مشیرِ تجارت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ رزاق داؤد کو چیئرمین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں معاونِ خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا جن کی جگہ تابش گوہر معاونِ خصوصی مقرر ہوئے تھے۔ وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا کر ان کا اضافی چارج حماد اظہر کو دے دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کا استعفیٰ بھی طلب کر لیا گیا۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 26 مارچ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیوں کی گئی اور کس نے کی؟ کوئی شک نہیں کہ جو ذمے داریاں اداروں کو دی گئیں وہ پوری نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: معاونِ خصوصی ندیم بابر کا استعفیٰ طلب، پٹرولیم کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

Related Posts