معاونِ خصوصی ندیم بابر کا استعفیٰ طلب، پٹرولیم کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کردی ہے، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کا استعفیٰ بھی طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیوں کی گئی اور کس نے کی؟ کوئی شک نہیں کہ جو ذمے داریاں اداروں کو دی گئیں وہ پوری نہیں کی گئیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ برس جو پٹرول کا بحران پیدا ہوا وہ مجرمانہ تھا جس کے خلاف قانون کے مطابق کیسز بننے چاہئیں اور ذمہ داران کو سزا دی جانی چاہئے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس کے پٹرول بحران پر ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول بحران پر مکمل ثبوت و شواہد کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات دائر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ پٹرولیم کو پٹرول بحران پر تحقیقات سے متعلق اور تمام انتظامی فیصلوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قانون سازی میں یہ ابہام تھا کہ اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں۔ 

Related Posts