جسٹس فائزعیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کالارجربینچ تشکیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس ، اگر صدر جج کی انکوائری کریگا تو عدلیہ کی آزادی کہاں کھڑی ہوگی ، جسٹس منیب اختر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست پرسماعت کے لیے 10رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کےلارجربینچ کی سربراہی  جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جب کہ سپریم کورٹ کے دس ججز فل کورٹ کا حصہ ہیں جن میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین احمد شامل ہیں۔

لارجربینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے کرے گا۔

واضح رہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کی جانب سے لارجر بینچ پر اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ تحلیل کردیا گیا تھا اور بینچ کی ازسرنو تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایاگیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

 چند روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ وکیل منیر اےملک کے اعتراض کے بعد ٹوٹ گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

Related Posts