کراچی،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رہائشی سوسائٹیز کیلئے مفت پاسز جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،عوام کابڑا مسئلہ حل،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں مفت پاسزکااجراشروع
کراچی،عوام کابڑا مسئلہ حل،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں مفت پاسزکااجراشروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رہائشی سوسائٹیز کیلئے مفت پاسز کا اجراء شروع کردیا گیا ہے جس سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں آنے والے تمام سوسائٹیز کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے منڈی لگتے ہی رہائشیوں کو پاسز کا اجراء شروع کردیا گیا۔

پنجابی سوداگراں، ٹیچر سوسائیٹی، اٹامک انرجی، اور مساجد کے پیش امام سمیت 20 سے25 سوسائٹیز کو پاسز بنا کر دے دئیے گئے۔ پارکنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب کو پاسز بناکردئیے جارہے ہیں۔

پارکنگ انتظامیہ نے کہا کہ رہائشی کالونی کا کوئی ایسا شخص موجود نہیں جسے پاس بناکر نہ دیا جا رہا ہو۔ عندلیب سوسائٹی کے سپروائزر کے مطابق پارکنگ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہی پاسز کا اجراء کردیاجاتاہے۔

سپروائزر امیر فیصل نے کہا کہ میں خود ابتک 3 سوسائیٹیز کے مکینوں پاسزبنواکردے چکا ہوں۔ مکینوں سے اپیل ہے کہ کمرشل لوڈرز گاڑیاں روزانہ کام کررہی ہیں۔ان پر دباؤ نہ ڈالا جائے۔ 

امیر فیصل نے کہا کہ پارکنگ انتظامیہ کو رہائشی افراد کی فہرست آج فراہم کرنے پر دوسرےروز پاسزمل جاتےہیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر مویشی منڈی نے کہا کہ سول سوئٹی کے مکینوں کو کوئی روک ٹوک نہیں۔

میڈیا کوآرڈی نیٹر ذکی ابڑو نے کہا کہ رہائشیوں سےپاسز کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاررہی۔ان کےرشتہ دارگھر میں ہونےوالی تقریب میں شناخت کراکر جاسکتےہیں۔شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ نے کہا کہ اگر کسی شہری یا رہائشی کو کوئی شکایت ہے تو میڈیا سیل سے رابطہ کرسکتاہے۔مویشی منڈی آنےوالی میڈیا کی گاڑیوں کو بھی داخلے کی اجازت ہے۔

یاور رضا چاؤلہ نے کہا کہ مویشی منڈی میں میڈیا کے افراد گیٹ نمبر ایک سے اندر آسکیں گے۔میڈیا کی گاڑیوں کو باہر جانے کیلئے گیٹ نمنر2 مختص کیا گیاہے۔آمدورفت کیلئے گیٹ نمبرز کا خیال رکھیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد کے باسی چھٹی والے دن بڑی تعداد میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں گھومنے پھرنے کیلئے سپرہائی وے پہنچ گئے۔

قربانی کے جانورکی خریداری کے لیے جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں آج سے 2 روز قبل شہری بیوپاریوں سے مول تول کرتے نظرآئے،تفریح کی غرض سے آنیوالے نوجوانوں نے بھی قربانی کے لیے تگڑے اور خوبصورت جانور کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی، شہریوں کی بڑی تعداد چھٹی کے دن مویشی منڈی پہنچ گئی

Related Posts