کراچی، شہریوں کی بڑی تعداد چھٹی والے دن مویشی منڈی پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،عوام کابڑا مسئلہ حل،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں مفت پاسزکااجراشروع
کراچی،عوام کابڑا مسئلہ حل،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں مفت پاسزکااجراشروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد کے باسی چھٹی والے دن بڑی تعداد میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپرہائی وے پہنچ گئے۔

قربانی کے جانورکی خریداری کے لیے جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں شہریوں بیوپاریوں سے بھاؤتاؤکرتے نظرآتے ہیں،تفریح کی غرض سے آنیوالے نوجوانوں نے بھی قربانی کے لیے تگڑے اور خوبصورت جانور کی تلاش شروع کردی ہے۔

جبکہ بیوپاری چار سے پانچ من کے جانور کی قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ لگارہے ہیں اورشہری 4 سے5 من کا مویشی 70 سے 80 ہزار میں خریدنے کی خواہشمند نظرآتے ہیں۔

مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور جانورں کی آمد کا سلسلہ10جون سے جاری ہے اورآہستہ آہستہ زورپکڑتاجارہاہے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ منڈی میں ہلچل کی صورتحال بڑھتی جارہی ہے۔

مویشی منڈی کے میڈیاکوآرڈینٹرذکی ابڑوکاکہناہے کہ مویشی منڈی آنے والے جانوروں کی تعداد ابتک ساڑھے 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بیوپاریوں اورانتظامیہ نے ہرسال کی طرح اس سال بیوپاریوں اور مویشیوں کیلئے پہلے سے بہتر تمام سہولیات فراہم کررکھی ہیں،اور سہولیات فراہمی کے لئے ہر قت حاضر ہیں۔

مزید پڑھیں:نئے جانوروں کی آمد،شہریوں نے سہراب گوٹھ مویشی منڈی کا رخ کرلیا

ترجمان مویشی منڈی یاوررضاچاولہ کاکہناتھاکہ کوآپریٹو سوسائیٹی کے مکینوں کو24گھنٹے داخلی راستوں سے آنے کی اجازت ہے،پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے مکینوں کوبھی خصوصی پاسز بناکر دیئے جارہے ہیں۔

Related Posts