کراچی میں بھارتی کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے، بچوں کیلئے خطرہ بڑھ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہرقائدمیں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے مزید 4کیسز سامنے آگئے ،ماہرین صحت نے بچوں کیلئے خطرناک قرار دے دیا۔

ماہرین صحت کے مطابق چاروں مسافر عراق سے پاکستان آئے تھے، جن میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چار میں سے 2 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈائو میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کی کورونا لیب کے ہیڈ ڈاکٹرسعید خان نے بتایاکہ بھارتی قسم کا کورونا وائرس ہر عمر کے افراد کیلئے خطرناک ہے۔

یہ بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔اس سے قبل بھارتی قسم کے کورونا وائرس میں مبتلا 4 مسافروں کا تعلق بھی سندھ سے تھا، جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹر سعید خان نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہئے۔ کورونا کی نئی اقسام بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جو خطرناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈین ویرینٹ ہر عمر کے افراد کے لئے خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 35 ہزار 13 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 376 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 53 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 19ہزار سے زائد ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 94 فیصد رہی۔

Related Posts