صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ آفس کا افتتاح کردیا،فیس 22 ہزار مقرر
وزیراعلیٰ سندھ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ آفس کا افتتاح کردیا،فیس 22 ہزار مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 707 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15115 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 707 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا سے مزید 8 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 5 ہزار 144 ہوگئی ہےجبکہ آج مزید 668 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 504 ہو چکی ہے، جبکہ اب تک 42 لاکھ 9 ہزار 547 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب تک 324518 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 23870 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22980 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 865 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 815 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبے کے 707 نئے کیسز میں سے 375 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی 139، ضلع وسطی 115، کورنگی 52، ضلع جنوبی 34، ملیر 29 اور ضلع غربی میں سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کے مطابق حیدرآباد 31، شہید بے نظیر آباد 25، بدین 22، شکارپور 21، قمبر 18، سانگھڑ 17، لاڑکانہ، سکھر،ٹھٹھہ اور سجاول 15۔15،  دادو اور ٹنڈو الہیار 14۔14، کشمور 13،نوشہروفیروز 12،  گھوٹکی اور عمرکوٹ 9۔9، جیکب آباد، مٹیاری، تھرپارکر اور جامشورو 8۔8، خیرپور اور میرپورخاص میں سے 4۔4 نئے کیسز سامنے آئے۔

Related Posts