سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنےکے الزام میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jamshed dasti
Jamshed dasti

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو آئل ٹینکر عملےکےاغوا اورتیل چوری کے مقدمے میں مظفر گڑھ پولیس نے ملتان سے گرفتارکرلیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو مظفرگڑھ پولیس نےملتان میں گیلانی ہاؤس کےقریب سےگرفتارکیا، ان پر پرآئل ٹینکرعملےکواغوااورتیل چوری کامقدمہ درج ہےجبکہ مقدمے میں جمشیددستی کے2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزدہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمشید دستی ایک کیس میں پیشی کیلئے عدالت میں آئے تھے جہاں سے گھر واپسی پر انہیں مظفرگڑھ پولیس نے گرفتار کر کے ملتان کے کینٹ تھانہ منتقل کردیاہے۔

واضح رہے کہ 4 فروری کو پولیس نے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے خلاف تیل سے بھرے ٹرک لوٹنے پر دوسرا مقدمہ درج کرتے ہوئےان کے 2ساتھیوں سمیت دو پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی بس کو تھانہ شاہجمال پولیس نے قبضے میں لے لیا

پولیس کے مطابق سابق یوسی چیئرمین ملک اجمل اور تاجر رہنما ملک عابد گرفتار ہیں۔ جبکہ اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ مل کر آئل ٹینکر سے تیل چوری کیا، گرفتار اہلکار فرخ شہزاد اور جمشید دستی کا گن مین رہ چکا ہے۔

Related Posts